Live Updates

بلوچستان اور قبائلی علاقوں کا فوجی نہیں سیاسی حل ہونا چاہیے ورنہ پاکستان ٹوٹ جائے گا ۔ عمران خان۔۔ حکمران طبقہ کے ایماء پر وکلاء پر تشدد کرنے والے آفیسروں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے ۔ساہیوال بار سے خطاب

بدھ 16 مئی 2007 18:02

ساہیوال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16 مئی2007) تحریک انصاف پاکستان کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرستان ، کرک اور قبائلی علاقوں میں طالبان کی حمایت میں نہیں بلکہ قبائلی امریکی اور پاکستانی فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس سے ملکی صورت حال اور خراب ہوگئی ہے اور ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو با ر روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جسٹس منیر کے فیصلہ سے پاکستان میں مارشل لاء کا راستہ کھل گیا ہے اور ہمیشہ طاقت ور فوج نے اپنے حق میں فیصلے کرائے اب چیف جسٹس کے خلاف ایکشن سے پوری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے بلوچستان ، قبائلی علاقوں کا اب فوجی نہیں سیاسی حل ہونا چاہیے ورنہ پاکستان ٹوٹ جائے گا انھوں نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور جنرل پرویز مشرف ملک میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں پوری قوم نے ایک آواز ہو کر حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے انھوں نے کہا کہ حکمران طبقہ کے ایماء پر وکلاء پر تشدد کرنے والے آفیسروں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے اور وقت آنے پر سخت سزائیں دیں گے انھوں نے کہا کہ 1970ءء میں آزادانہ الیکشن ہوئے تھے اب پھر آزاد انہ انتخابات کے لئے چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کو بحال کر کے آزاد الیکشن کمشن قائم کر کے 1973ء ء کے آئین کے تحت انتخابات کا اعلان کیا جائے انھوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے4مئی کو مشتعل بردار جلوس کے دوران زخمی ہونے والے اور جل جانے والے وکلاء کی ہسپتال جاکر عیادت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات