کماد کی کاشت کے لئے صحت مند، بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کریں،زرعی ماہرین
بدھ 10 ستمبر 2014 13:03
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)زرعی ماہرین کی طرف سے کماد کے کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کماد کی ستمبر کاشت کے لئے صحت مند، بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کریں۔ بیج بناتے وقت بیمار اور کمزور گنے چھانٹ کر نکال دیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گنے کی اوسط پیداوار 626.1من فی ایکڑ ہے جبکہ ہمارے ترقی پسند کاشتکار کماد کی فصل سے 2ہزار من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر رہے ہیں۔
پیداوار کے اس فرق کو کم کرنے کے لئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ترجمان کے مطابق جن کھیتوں میں رتہ روگ کی بیماری موجود ہو وہاں سے بیج کا انتخاب ہرگز نہ کریں۔ بیج کے لئے گنے کا اوپر والا حصہ استعمال کریں۔ کماد کی ستمبر کاشت کے لئے ستمبر کاشتہ کماد اور مونڈھی فصل کا بیج استعمال کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
گری ہوئی فصل سے بیج نہ لیں اور گنے کی آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچائیں۔
بیج کے لئے گنے کو درانتی سے نہ چھیلا جائے بلکہ ہاتھوں سے کھوری اتاری جائے۔ ترجمان نے بتایا کہ باربرداری کے دوران احتیاط برتیں اور بیج کو بوائی کے کھیت میں لاکر ہی چھیلیں۔ سموں پر کھوری یا سبز پتوں کا غلاف نہیں ہونا چاہئے وگرنہ اگاؤ کم ہوگا۔ درمیانی زرخیز زمین میں بوائی کے وقت 2بوری ڈی اے پی اور 2بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں۔ کھیلیوں میں پہلے فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دو لائنیں 8تا 9انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیں۔ ترجمان کے مطابق سہاگہ نہ پھیریں اور ہلکا پانی لگا دیں اور مناسب وقفہ کے بعد جب کھیلیاں خشک ہو جائیں تو دوبارہ پانی لگا دیں اور فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.