مورو کے نواحی گاؤں درس میں ملیریا سے بچاؤ کا اسپرے نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ

بدھ 10 ستمبر 2014 13:09

مورو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) مورو کے نواحی گاؤں درس میں کافی عرصے سے ملیریا سے بچاؤ کا اسپرے نہ ہونے کے خلاف گاؤں والے سراپا احتجاج‘ بنکر روڈ پر نکل آئے اور محمد عمر ڈیپر‘ جاوید علی ڈیپر‘ گل شیر ڈیپر‘ زاہد حسین ڈیپر‘ دل شیر علی ڈیپر کی قیادت میں احتجاجی مطاہرہ کرکے مورو/ نیو جتوئی روڈ پر ڈیپر محلہ کے مقام پر دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کافی عرصے سے ہمارے گاؤں درس میں ملیریا سے بچاؤ کا اسپرے نہیں ہوا جس کی وجہ سے یہاں زہریلے مچھروں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے اور ان کے کاٹنے سے گاؤں کی آدھے سے زیادہ آبادی بیماریوں میں مبتلا ہوگئی ہے۔