ایبولا وائرس لائبیریا کے وجود کے لیے خطرہ ہے، حکام

بدھ 10 ستمبر 2014 14:55

مونرویا، نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)افریقی ملک لائبیریا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہوا خطرناک ایبولا وائرس ان کے ملک بقا کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع برونی ساموکائی کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ وائرس جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کرتا جا رہا ہے۔ ایبولا وائرس سے رواں برس 2288 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان میں سے 1224 افراد صرف لائبیریا میں ہلاک ہوئے۔ اس وبائی بیماری کے خلاف ابھی تک کوئی کامیاب اور موثر دوائی تیار نہیں کی جا سکی ہے۔