باجوڑ ایجنسی: فائرنگ سے پولیو ٹیم کا محافظ ہلاک

بدھ 10 ستمبر 2014 15:05

باجوڑ ایجنسی: فائرنگ سے پولیو ٹیم کا محافظ ہلاک

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک لیوز اہلکار ہلاک ہوگیا۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق یہ واقعہ باجوڑ ایجنسی کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں پیش آیا، جہاں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھے جب مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور لیوز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو کھیرے میں لے لیا، تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پاکستان دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں اس مہلک بیماری سے بچوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہے، لیکن ملک بھر میں کافی عرصے سے مسلسل پولیو ٹیموں کو نشانہ بنائے جانے سے یہ مہم متاثر ہورہی ہے۔

پاکستان کے علاوہ یہ بیماری صرف نائجیریا اور افغانستان میں پائی جاتی ہے۔

پاکستان میں انسدادِ پولیو ٹیمیوں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے ملک میں انسدادِ پولیو کی مہم متعدد بار متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :