پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 10 ستمبر 2014 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر پندرہ ستمبر تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے توصوبہ بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔بدھ کے روزہسپتالوں میں سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کے لیے پیرا میڈیکل اسیوسی ایشن نے پشاور کے تینوں بڑے اسپتالوں میں علامتی ہڑتال کرکے صوبائی اسمبلی کے سامنے شدید احتجا ج کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اوربینزراٹھاررکھے تھے جن پر حکومت خلاف نعرے درج تھے ۔

مظاہرین جلوس کی شکل میں اسمبلی کے سامنے جمع ہوئے اور جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریف لیے بند کر دیا ۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیرا میڈیکل اسیوسی ایشن کے صوبائی صدر جوہرخان نے کہا کے حکومت ایک سال سے ملازمین کو نظر انداز کر رہی ہیں وزیر اعلی اور وزیر صحت نے وعدہ کیا تھا لیکن ایک سال گررنے کے باوجود ابھی تک پورا نہیں کیاگیاانکا کہنا تھا کے سی پی فنڈ کو جی پی فنڈمیں تبدیل کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پندرہ ستمبر کو پورے صوبے کے ہسپتالوں میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جائیگی ۔پشاورکے ہسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی موقع پر پہنچ گئے جن کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :