حکومت پنجا ب نے سانحہ وہاڑی کے بعد صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں آکسیجن کے سٹاک کی تفصیلات طلب کرلیں

بدھ 10 ستمبر 2014 16:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) حکومت نے سانحہ وہاڑی کے بعد صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں آکسیجن کے سٹاک کی تفصیلات طلب کرلی ہیں محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں آکسیجن کے سٹاک کی تفصیلات طلب کی ہیں وہاڑی میں 7 بچوں کے جانبحق ہونے کے واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے نوٹس لینے پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے صوبہ بھر کے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے ہسپتالوں میں آکسیجن کے سٹاک کی مفصل رپورٹ ارسال کریں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے بچہ وارڈز میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے آکسیجن سمیت دیگر اہم ادویات کی فراہم کو بھی یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں تاکہ سانحہ وہاڑی جیسا کوئی بھی واقعہ رونما نہ ہوسکے۔