باجوڑ ایجنسی ‘ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک لیوز اہلکار شہید

بدھ 10 ستمبر 2014 16:53

باجوڑ ایجنسی/مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) باجوڑ ایجنسی میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک لیوز اہلکار شہیدہوگیا۔پولیٹیکل ذرائع کے مطابق یہ واقعہ باجوڑ ایجنسی کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں پیش آیا، جہاں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھے جب مسلح افراد نے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور لیوز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو کھیرے میں لے لیا، تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب مانسہرہ میں تھانہ خاکی کی حدود میں دو مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔پہلا واقعہ جیا میرا کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افرادکو ہلاک کردیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دوسرے واقع میں گزشتہ روز گھر سے اچانک لاپتہ ہونے والے 14 سالہ نوجوان عمر ریاض کی لاش مراد پور کے مقام سے ملی ہے۔مقتولین کی لاش کو شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال میں پوسٹمارٹم کرنے کے بعد ورثان کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :