ملک میں ایک ہی دن میں پولیو کے 5 نئے کیس سامنے آگئے

جمعرات 11 ستمبر 2014 11:59

ملک میں ایک ہی دن میں پولیو کے 5 نئے کیس سامنے آگئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) خیبرپختونخوا،فاٹا اورکوئٹہ سےایک ہی دن میں پولیوکے 5کیس سامنے آئےہیں ۔جس کے بعد ملک بھرمیں پولیومتاثرین کی تعداد 143ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق پولیو کے 5نئے کیس خیبرایجنسی، شمالی وزیرستان، بنوں، ٹانک اورکوئٹہ سے رپورٹ ہوئے۔ نئے کیس سامنے آنے کے بعدملک بھرمیں پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق فاٹا میں 104، خیبرپختونخوا میں 25 ، سندھ میں 11، پنجاب میں ایک اور بلوچستان میں 2 بچے پولیووائرس سے متاثرہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :