آم کا استعمال بھی بلڈ شوگر کم کرنے میں مفید ہوتا ہے : تحقیق

جمعرات 11 ستمبر 2014 12:44

آم کا استعمال بھی بلڈ شوگر کم کرنے میں مفید ہوتا ہے : تحقیق

اوکلا ہاما (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ آم کھانے سے بلڈ شوگر کا لیول کم کیاجا سکتا ہے۔ ہر روز سو گرام خشک ، ٹھنڈا یا تازہ آم کھانے سے خاص طور پر موٹے افراد کی ذیا بیطس کی سطح کم ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق تا ہم یہ تحقیق محدود پیمانے پر کی گئی ہے ، جس میں بیس سے پچاس سال کے درمیان عمر والے زیادہ وزن رکھنے والے افراد پر ٹیسٹ کئے گئے۔

آم میں وٹا من سی اور اے کے علاوہ فولیٹ موجودہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پھل میں فائبر ، کاپر اور وٹا من بی ۔6 اور بیس دیگر غذائی اجزا ہوتے ہیں۔ یہ چیزیں خون کی گردش میں شکر کے جذب ہونے کے عمل کو کم کرتی ہیں۔ یہ تحقیق امریکا کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی ہے۔ امریکا میں موٹے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جب کہ ذیا بیطس کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد دنیا کے ہر ملک میں پائی جاتی ہے۔