لاہور کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی تشویشناک ہے ‘میاں کامران سیف

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے لاہور کے 10ہسپتالوں میں انسانی جان بچانے والی وینٹی لیٹرز کی کمی اور بعض ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر کی خرابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جان انتہائی قیمتی ہے انسانی جان بچانے والے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فعال ہونا چاہے اور اس کیلئے وافر فنڈز بھی مختص ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہوتا ہے تو ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی اور خرابی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوجائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں وہاڑی میں ہسپتال میں گیس سلنڈر نہ ہونے سے 4نومولود بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جو حکومتی نااہلی کی انتہا ہے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور میں وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال تعمیر کروایا لیکن حکومت نے پرویز الہٰی دشمنی میں ابھی تک اسے فعال نہیں کیا جس کی بناء علاقہ کے امراض قلب کے مریض انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں اس لیے پنجاب حکومت انسانی جان بچانے والے اس اہم وزیرآباد کارڈیالوجی کو فوری طور پر فعال کرے تاکہ اردگرد کے اضلاع کے دل کے مریض اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :