ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، چھاتی کے سرطان پر دوروزہ طبی آگاہی سیمینارکا آغاز9اکتوبرسے ہوگا

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) چھاتی کا سرطان خواتین میں سب سے عام ہے اور یہ خواتین میں موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال ایک ملین چھاتی کے سرطان تشخیص ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس میں شعور وآگاہی فراہم کرنے کے عزم کے تحت سول ہسپتال سرجیکل یونٹ ون،ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، چھاتی کے سرطان پر دوروزہ طبی آگاہی سیمینار کا انعقاد کررہی ہے جس کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان، اس کی تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

سیمینار 9 اکتوبر کو ڈاؤ میڈیکل کالج کے آراگ آڈیٹوریم اور 10اکتوبر کو ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ڈاؤ یونیورسٹی اوجھاکیمپس میں منعقد کیا جائیگا۔ سیمینار میں مقررین میں شامل پروفیسرناہد سلطان، ڈاکڑ عدنان عزیر، ڈاکٹر فرحت جلیل، ڈاکٹر فریحہ سمیت دیگر ماہرین چھاتی کے سرطان، سرطان کی علامت، چھاتیوں کا قاعدگی سے بذات خودمعائنہ اور سرطان کے علاج کے طریقوں کے بارے میں بتائیں گے ۔