جعفرآباد میں پولیو سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:43

جعفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) جعفرآباد میں پولیو سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاورلڈ ہیلتھ آرگنائیزشن کے زیر اہتمام ورکشاپ میں علاقہ معتبرین ،سماجی شخصیات،میونسپل اور ضلعی کونسلران نے شرکت کی ورکشاپ سے WHOکے نمائندے ڈاکٹر رفیق احمد گھنہ ،انچارج پولیو کنٹرول روم منظور احمد چاچڑاور ADCریونیوسید یعقوب غرشین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ ان کے بچے عمر بھر کی معزوری سے بچ سکیں اور اس سلسلے میں علماء کرام سیاسی و سماجی رہنماء WHOکی جانب سے بھیجنے والے پولیو ورکرز سے مکمل تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ ہو سکے اور پولیو ورکرز با آسانی بچوں کو قطرے پلا سکیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں اور WHO کے تعاون سے ضلع بھر میں پولیو سے بچاؤ کے مہم جاری رہے گی اور اس سلسلے میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے اس موقع پر ADLGنیک محمد کھوسہ،چیف آفیسر محمد پنھل کھوکھر،ای ڈی او سوشل آفیسر عابد علی رند،محمد ایوب کھوسہ،نثار احمد بگٹی،عبدالرحمن لہڑی،گلاب خان راہوجہ ،مقدم عرض محمد گولہ،ماجد علی بھنگرو دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :