جرمن حکومت ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی امداد میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، گیئرڈ ملر

جمعہ 12 ستمبر 2014 14:34

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) جرمن حکومت ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی امداد میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جرمن ٹی وی کے مطابق ترقیاتی امور کے وزیر گیئرڈ مْلّر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایبولا کے حوالے سے صورتحال بہت تیزی سے خراب ہوئی ہے اور اس کے قابو سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس وجہ سے وزارت امداد کو دس ملین تک کرنا چاہتی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جرمنی کی جانب سے مہیا کی جانے والی رقوم کو طبی سہولیات کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائیں گی۔ اس عالمی ادارے کے مطابق مغربی افریقہ میں ایبولا کی روک تھام کے لیے تقریباً 464 ملین یورو کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :