جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے سول اسپتال میرپور خاص میں ادویات کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 12 ستمبر 2014 15:06

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے سول اسپتال میرپور خاص میں ادویات کی قلت‘ ادویات کی فروخت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا گیا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں موجود فقیر یوسف منگریو‘ یاسر لغاری‘ غلام حسین نوہڑی اور دیگر نے کہا کہ سول اسپتال اس وقت مذبح خانہ بنا ہوا ہے جہاں غریب مریضوں کا خون چوسا جارہا ہے۔ غریبوں کیلئے حکومت کی جانب سے آنے والی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات مریضوں کو دینے کے بجائے ہر میڈیکل اسٹوروں پر فروخت کی جارہی ہے اور کروڑوں روپے کرپشن کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن میں ملوث ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :