راولپنڈی کینٹ بورڈ نے انسداد ڈینگی مہم تیز کر دی ،

مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور سروے کے دوران 1100گھروں اور ہوٹلوں کا معائنہ ، ‘11مقامات سے برآمد ہونے والا لاروا تلف کر دیا گیا

جمعہ 12 ستمبر 2014 18:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے انسداد ڈینگی مہم تیز کر دی ‘مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور سروے کے دوران 1100گھروں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا ‘11مقامات سے برآمد ہونے والا لاروا تلف کر دیا گیا ‘گھروں اور ہوٹلوں کے مالکان کوڈینگی افزائش کی روک تھام کے لیے تیار کیے گئے ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ۔

ترجما ن راولپنڈی کینٹ بورڈ کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی کینٹ ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر کی سربراہی میں راولپنڈی کینٹ بورڈ کی 18ٹیموں نے ڈور ٹو ڈور چیکنگ مہم کے دوران گلشن نایاب ‘کمال آ باد ‘ڈھوک چوہدریاں‘ڈھوک سیداں ‘ علامہ اقبال کالونی ‘اعوان ٹاؤن ‘کشمیر لین ‘ کنک منڈی ‘چوہڑ بازار کی گلیوں میں 1050گھروں کی چیکنگ کی جہاں پر 10گھروں میں سے لاروا برآمد ہوا جسے فوری طور پر سپرے کے زریعے تلف کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق راولپنڈی کینٹ بورڈ کی ایک ٹیم نے گوالمنڈی میں ڈینگی لاروا افزائش کی روک تھام کے لیے سپرے کیا جبکہ راولپنڈی کینٹ بورڈ کی ایک ٹیم نے ٹنچ سٹاپ سے برف خانہ تک مین روڈ کے 43ہوٹلوں کی انسپکشن کی ہے جن میں ایک ہوٹل سیلاروا برآمد ہوا ۔راولپنڈی کینٹ بورڈ نے انسداد ڈینگی لاروا کے لیے احتیاطی تدابیر اور ضلعی حکومت کی تیار کی گئی ایس او پی سے بھی آگا ہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :