پاکستان میں ربیع کے موسم میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے امریکی منصوبے کے غیر معمولی نتائج برآمد ہوئے ہیں ، ڈیوڈ کیمرون ،

گندم کی بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں میں امریکہ اور پاکستان کا اشتراک اہم ہے ، خطاب

جمعہ 12 ستمبر 2014 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے جاری منصوبے ڈبلیو پی ای پی کے اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ سالانہ منصوبہ بندی ا جلاس میں امریکہ کے محکمہ زراعت پاکستان بھر سے اور انٹرنیشنل میزاینڈ ویٹ امپروومنٹ سنٹر ( سیمٹ) اور انٹرنیشنل سنٹر فار ایگریکلچرل ریسرچ ان ڈرائی ایریا ( آئی سی اے آر ڈی اے) کے زرعی محققین نے گندم کی کاشت کے گزشتہ موسم کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ربیع کے آنے والے موسم کے لیے بریڈنگ بیماریوں کی نگرانی بیجوں کی پیداوار اور زرعی تحقیق سے متعلق منصوبہ وضع کرنے پر توجہ مرکوز کی ۔

امریکی سفارتخانہ کے زرعی قونصلر ڈیوڈ ولیمز نے کہا کہ ڈبلیو پی ای پی کے منصوبے کے غیر معمولی نتائج برآمد ہوئے ہیں گندم پاکستان اور امریکہ دونوں ملکوں میں اہم فصل یہ اور دونوں ملکوں کے درمیان زراعت کے شعبے میں اشتراک کی 50برسوں پر محیط روایت برقرار ہے ڈیوڈولیمز نے کہا کہ ہر صوبے میں کاشتکار گندم اگاتے ہیں اور یہ اہم فصل اوسط پاکستان کی یومیہ خوراک کا ساٹھ فیصد پوری کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یو جی 99اور گندم کی دیگر بیماریو ں کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوشش میں امریکہ اور پاکستان کا اشتراک بہت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والا یہ منصوبہ بیماری سے مدافعت اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل گندم کی اقسام کو جانچنے ترقی اور انہیں کاشتکاروں کو فراہم کرنے میں پاکستانی اور بین الاقوامی سائنسدانوں کی مدد کرتا ہے اس منصوبے کے دیگر مقاصد میں زرعی معیشت کو بہتر بنانا اور پاکستان کی زرعی تحقیق کی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہے ۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بیماری یو جی 99سے مدافعت کی صلاحیت کی حامل گندم کی اقسام کاشتکاروں کو فراہم کرنا پاکستان کی اس اہم فصل کی زیادہ پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے امریکی اور پاکستانی زرعی سائنسدانوں نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے ڈبلیو پی ای پی کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے امریکی اور پاکستانی سائنسدانوں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں نہایت اچھی پیداواری صلاحیت کی حامل گندم کی دو اقسام کی کامیاب آزمائش اور ان کا اجراء ممکن ہوسکا ۔

گندم کی یہ دونوں اقسام گندم کی تباہ کن بیماریوں جی 99سے مدافعت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں ڈبلیو پی ای پی اور پا کستانی اشتراک کاروں نے ان دونوں اقسام جن کے نام این اے آرسی 2011ء اور پاک 13 ہیں کو متعارف کرایا ہے اور ان کی پوری طرح جانچ کی گندم کی یہ نئی اقسام نہ صرف بیماری سے تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ گندم کی موجودہ اقسام کے مقابلے میں زیادہ پیداوار بھی دیتی ہیں یو جی 99بیماری پہلے ہی پڑوسی ملکوں میں موجود ہے اور اگر اس بیماری سے مدافعت کی حامل گندم کی اقسام تیار اور کاشت نہ کی گئیں تو اس سے بیماری پاکستان کی گندم کی فصل کی تباہی کا خطرہ لاحق ہے مشترکہ تحقیق کے پانچ سالہ منصوبے کے تحت پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، سیمٹ ، امریکی محکمہ زراعت زرعی تحقیق کے صوبائی اداروں اور آئی سی اے آر ڈی اے کے گندم پر تحقیق کرنے والے سائنسدان مل کر کام کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :