کراچی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا جائے گا

جمعہ 12 ستمبر 2014 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا جارہاہے جس کا مقصد عوام میں آگاہی پھیلاناہے اس حوالے سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ برانچ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ”ابتدائی طبی امداد کے عالمی“ دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد ٹھاکرراشد گوہر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کراچی میں کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف اسکولوں کے100سے زائد بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی جن کو ابتدائی فرسٹ ایڈ کے متعلق پوچھے گئے سوالات کا بہتر جواب دینے والوں کو انعا مات بھی دیئے گئے۔

اس موقع پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ سوسائٹی سندھ برانچ کے سیکریٹری کنور وسیم نے کہاکہ فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ و آگاہی ہمارہ زندگی کے لئے بہت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ زندگی بچاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی زخمی بے ہوش شخص کی زندگی پانچ منٹ کے دوران فرسٹ ایڈ کی سہولت پہنچانے سے بچائی جاسکتی ہے۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مسلسل فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ و تربیت فراہم کرتی رہتی ہے جس کا مقصد ہر گھر میں فرسٹ ایڈر ہونا چاہئے۔

اعزازی خزانچی پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ جاوید شیخ نے کہاکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور 187ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز دنیا بھر میں خدما ت سرانجام دے رہی ہیں۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی ٹریننگ کوآرڈینٹر ڈاکٹر رضوانہ واصف نے کہاکہ فرسٹ ایڈ کی سہولیات ہر کسی کے لئے ہر جگہ پر ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر شخص کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے جبکہ تعلمی اداروں میں بھی اس کو نافذ کرنے میں اپنا کردار ادار کرے۔

ڈاکٹر رضوانہ نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں روزانہ ہزا روں افراد مختلف روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے زخمی ہوتے ہیں جن میں سے بڑی تعداد کو فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوجاتے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہوتے ہیں جن کی شرح کو روکنے کے لئے ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے 2010سے 2020تک پلان ترتیب دیا ہے جس میں عوام کو 10روڈ سیفٹی کے طریقے پمفلٹ کے ذریعے پہنچانا اور دیگر مختلف طریقوں سے ٹریننگ و تربیت بھی فراہم کرنا شروع کردی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ نے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے ہیں جبکہ ٹی وی کے براہ راسٹ پروگراموں میں بھی آگاہی دی ہے۔اس موقع فرسٹ ایڈ کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا بہتر جواب دینے والے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو فرسٹ ایڈ بوکسز کے انعقاما ت بھی دیئے گئے۔اس موقع پرڈاکٹر محمد سید، ثاقب احمد،محمد آفتاب مدنی،عاطف حسین،سید کاشف علی،عمران احمد اور دیگر رضاکار بھی موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :