مظلوم عوام کی خاطر گھر سے نکلنا دس سال کی عبادت کے برابر اجر رکھتا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری ،

ماں باپ کی خدمت بھی نفلی عبادت ہے،عوام کی یہ جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی ،افسوس کرپٹ حکمرانوں نے عوامی حقوق سلب کررکھے ہیں،ہم پرامن لوگ ہیں، اپنے کردار سے اسے ثابت کر دیا ہے، عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی،انقلاب آئے گا اور ظاملوں کی گردن ٹوٹ جائے گی،مظلوموں کی خاطر گھروں سے نکلنے والوں کو دوزخ کی آگ نہیں چھوئے گی، قائد عوامی تحریک کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تیسرے جمعة المبارک کا خطبہ

جمعہ 12 ستمبر 2014 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مظلوم عوام کی خاطر گھر سے نکلنا دس سال کی عبادت کے برابر اجر رکھتا ہے ۔ماں باپ کی خدمت بھی نفلی عبادت ہے۔عوام کی یہ جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی ۔افسوس کرپٹ حکمرانوں نے عوامی حقوق سلب کررکھے ہیں۔عوام کے قتل عام کی ایف آئی آر جہاں مشوک سے درج ہو مظلوموں کی داد رسی نہ ہو۔

بنیادی سہولیات تک چلانے ہوں تو عوام سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ہم پرامن لوگ ہیں اور اپنے کردار سے اسے ثابت کر دیا ہے۔ عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی ۔انقلاب آئے گا اور ظاملوں کی گردن ٹوٹ جائے گی ۔مظلوموں کی خاطر گھروں سے نکلنے والوں کو دوزخ کی آگ نہیں چھوئے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تیسرے جمعة المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اعتکاف بڑی عبادت ہے اور اگر وہ حرم کعبہ میں ہو تو اس کا اجر اس سے بھی دس گنا سے زائد ہے اور اگر کوئی مجبوروں اور مظلوموں کی حمایت کی خاطر لانگ مارچ کرے تو حدیث کی روشنی میں دس سال بھی زائد عبادت کا اجر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام انسانی حقوق کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کرپٹ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے بنیادی حقوق تک سلب کر لئے ہیں ۔آرٹیکل ون سے 38 تک عوامی نمائندگی کے آرٹیکل کو معطل کررکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرامن لوگ ہیں اور ہماری امن پسندی کی گواہی ہمارے شدید مخالف بھی دیتے ہیں لیکن افسوس اس ملک میں قتل کرنے والوں کو بھی پابند سلال نہیں کیا جائے اور پرامن شہریوں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا جاتا ہے جو کہ افسوسناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد بنیادی انسانی حقوق کی بحالی اور عوامی خوشحالی کی خاطر ہے۔انہوں نے انقلاب دھرنا کا شرکاء کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان کی گھروں سے اسلام آباد تک اسی عباد ت میں شمار ہوگا کیونکہ یہ دکھی انسانیت سے محبت اور ان کے حقوق کی خاطر آواز خلق خدا بلند کرنا ہے اور ہم جدوجہد کو اس پر امن طریقے سے جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان صبر کا دامن تھامے رہیں اور میں قوم کو خوشخبری سنا دینا چاہتا ہوں کہ اب انقلاب بہت قریب ہے اور انقلاب آنے والا ہے ۔ظالموں کی گردن ٹوٹ جائے گی اور غریب عوام بھی خشحالی دیکھیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے انقلاب شرکاء سے کہا کہ مظلوموں کی خاطر جدوجہد کرنے والوں اور گھر سے اس مقصد کی خاطر نکلنے والوں کو دوزخ کی آگ بھی نہیں چھوئے گی ۔اس موقع پر قادری نے صدر مملکت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر میں ایک گمنام شخص رہتا ہے جس کا ماہانہ خرچہ حساب سے باہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :