ایبولا‘ متاثرہ ممالک کے لیے کیوبا کے ڈاکٹرز روانہ

ہفتہ 13 ستمبر 2014 14:05

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء)کیوبا نے ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لیے طبی عملہ روانہ کر دیا ہے۔ کیوبا کی وزارت صحت کے مطابق سو سے زائد ڈاکٹروں اور 60 میڈیکل ورکرز کو سیرا لیون روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ہوانا حکام کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کی وجہ سے نمایاں فرق پیدا ہو گا۔ مغربی افریقی ملک سیرالیون ایبولا سے متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ خطے میں اس وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے لیے مزید تقریباً 15 سو ہیلتھ ورکز کی ضرورت ہے۔