محکمہ صحت پنجاب کا کل یوم انسداد ڈینگی منانے کا اعلان، صوبہ بھر کے تمام ملازمین کی چھٹی منسوخ

ہفتہ 13 ستمبر 2014 15:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) محکمہ صحت پنجاب نے کل یوم انسداد ڈینگی منانے کا اعلان کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام ملازمین کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈینگی مہم میں شامل ہونے کیلئے آج اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے اس ضمن میں محکمہ صحت نے چھٹی کی منسوخی کا نوٹیفکیشن نمبری (PH) SO۔

(جاری ہے)

NO(MISC) 9-98/2002 جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبہ بھر میں ڈینگی مچھر کے پھیلنے کے اندیشہ ہے جس کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت کے تمام اہلکار کل 14 ستمبر بروز اتوار یوم انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :