سگریٹ کے استعمال سے لوگوں کی بڑی تعداد منہ کے کینسر میں مبتلا ہونے لگی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 15:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) سگریٹ کے استعمال سے لوگوں کی بڑی تعداد منہ کے کینسر میں مبتلا ہورہی ہے اور منہ کے کینسر کے باعث لوگوں کی اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے گزشتہ روز گلوالہ کا رہائشی سگریٹ کا عادی عبدالرحمن منہ کے کینسر کی وجہ سے کئی دن زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا اسی طرح اس علاقہ کے دو مزید نوجوان بھی منہ کے کینسر میں مبتلا ہیں جن میں ایک اقبال اور دوسرا ضیاء شامل ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ماہر امراض ناک‘ کان ‘ گلہ ڈاکٹر خلیل رانا کا کہنا ہے کہ سگریٹ انتہائی خطرناک ہے اور اس سے منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے بڑی تعداد میں لوگ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں آرہے ہیں اگر سگریٹ نوشی کو ترک نہ کیا گیا تو مزید اموات بھی ہوسکتی ہیں۔