سوا ت، آنکھو ں کے مفت ہسپتال میں پردے سے متاثرہ آنکھ کے علاج کے لئے پہلی دفعہ مفت انجکشن لگادئیے گئے

ہفتہ 13 ستمبر 2014 19:13

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء)سوا ت میں آنکھو ں کے مفت ہسپتال میں پردے سے متاثرہ آنکھ کے علاج کے لئے پہلی دفعہ مفت انجکشن لگادئیے گئے ،پہلے دن 44مریضوں کو مفت انجکشن لگائے گئے ،ڈاکٹر عمران انچارج ایل آر بی ٹی ہسپتال اوڈیگرام تفصیلات کے مطابق اوڈیگرام سوات میں آنکھوں کے مفت ایل آر بی ٹی ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر عمران نے کہا ہے کہ سوات کے ایل آربی ٹی ہسپتا ل میں پہلی دفعہ پردے سے متاثرہ آنکھوں کے بیمار 44مریضوں کو علاج کے لئے مفت انجکشن لگائے گئے ڈاکٹر عمران کے مطابق یہ انجکشن جس کی قیمت 30ہزار روپے ہے غریب اور لاچا ر لوگوں کے قوت خرید سے باہر ہے ہمارے ہسپتال میں اس بیماری کے علاج کے لئے مریضوں کو اس کی مفت لگانے کا عمل شروع کیاجاچکاہے اُنہوں نے کہاکہ آنکھ کے پردے کے مریض یا تو بلڈ پریشر ،شوگر اور یاد یگر متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ آنکھ کے پردے سے متاثر مریض ان انجکشنوں کی وجہ سے بینائی پاتے ہیں اور اپنی زندگی دوبارہ سے نارمل طریقے سے شروع کرسکتے ہیں ۔