فیصل آباد،مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر 5قصابوں گرفتار ،مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر 5قصابوں گرفتار ،مقدمہ درج کر لیا گیااور ان کے قبضہ سے 112کلوگرام چھوٹا وبڑا گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی اولائیوسٹاک ڈاکٹرحیدر علی خاں کی زیرنگرانی چھاپہ مارٹیموں نے جھنگ روڈ پر قصابوں کی دکانوں کو چیک کرتے ہوئے ناقص،پانی ملا اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر پرویز،اشفاق،عادل،ثاقب علی اور محمد سلیم قصاب کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔انہوں نے قصابوں کو خبردار کیا کہ وہ معیاری گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں ورنہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :