جماعة الدعوة کے 6میڈیکل کیمپوں پرگزشتہ روز 1982مریضوں کا معائنہ کیا گیا ، مفت ادویات دی گئیں ، ڈاکٹر ظفر چیمہ ،

کشتیوں کے ذریعہ 4500سے زائد افراد تک پکی پکائی خوراک پہنچائی گئیں۔اسی طرح 256افراد کو موٹر بوٹس کے ذریعہ پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 ستمبر 2014 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) جماعة الدعوة کے 6میڈیکل کیمپوں پرگزشتہ روز 1982مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔جماعة الدعوة کے کیمپ پر اور کشتیوں کے ذریعہ 4500سے زائد افراد تک پکی پکائی خوراک پہنچائی گئیں۔اسی طرح 256افراد کو موٹر بوٹس کے ذریعہ پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور255افرادمیں خشک راشن تقسیم کیاگیا۔

جس میں آٹا، چاول ، گھی، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں.جماعة الدعوة کے رضاکار چوبیس گھنٹے خدمت خلق میں مصروف ہیں۔ڈاکٹر ظفر چیمہ نے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نازک صوت حال میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انڈیا کی آبی جارحیت کے نتیجے میں جھنگ سب سے زیادہ متاثر ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

جماعة الدعوة ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بلا امتیاز مدد کر رہی ہے، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فیصل آباد کے انچارج ڈاکٹر ظفر چیمہ نے امیر جماعة الدعوة فیصل آباد فیاض احمد کی ہدایت پرسیلاب سے متاثرہ ضلع جھنگ کے اٹھارہ ہزاری ،سرگودھاروڈ ،چنڈپل بھروانہ،حویلی بہادروودیگر علاقوں کا دورہ کیا اورامدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

متاثرہ علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی موجود ہے اور علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ جماعة الدعوة فیصل آباد کی طرف سے اٹھارہ ہزاری میں ریلیف کیمپ بھی لگایا ہے جہاں سے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں۔موٹر بوٹس کے ذریعے پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ گھروں میں موجود افراد تک پکی پکائی خوراک بھی پہنچائی جا رہی ہے۔

اٹھارہ ہزاری میں امدادی کیمپ کے انچارج ابوعمارنے ڈاکٹر ظفر چیمہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چارروز گزر چکے ہیں لیکن بارشوں کا پانی نہ نکلنے کہ وجہ سے علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة مختلف شعبہ ہائے زندگی میں وسیع پیمانے پر خدمت خلق اور دعوت و اصلاح کا کام کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کے معمولات زندگی بحال ہونے تک امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :