وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 قصورشہر میں 14 ستمبر کو انسداد ڈینگی کا دن مناے گئی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 22:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 قصورشہر میں 14 ستمبر کو انسداد ڈینگی کا دن مناے گئی۔ جسکا مقصد لوگوں کو ڈینگی وائرس سے بچنے کی ترغیب دینا اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کا شعور بیدار کرنا ہوگا ۔واک کچہری چوک سے لیکرکشمیر چوک تک نکالی جائے گئی۔

(جاری ہے)

جسمیں ریسکیو 1122کے سٹاف کے علاوہ لوکل کمیونٹی اور مختلف NGO's بھی شرکت کرئے گئیں۔

ا س موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور، ڈاکٹر سجاد احمد اور کمیونٹی سیفٹی آفیسرطاہرہ عمران لوگوں میں پمفلٹ اور ڈینگی آگاہی لیکچر بھی دیں گے۔ ڈینگی ایک اجتمائی مسئلہ ہے اور ریسکیو 1122 آئندہ بھی قصور کے عوام کی فلاح کیلیئے ڈینگی کے تدارک کیلیئے ایسے ایونٹس میں بھرپور شرکت کرے گی۔