لاہور میں مزید پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ہفتہ 13 ستمبر 2014 22:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) لاہور میں مزید پانچ مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ لاہور کے میو ہسپتال میں 28سالہ شکیلہ ،20سالہ عثمان،18سالہ زاہد،21سالہ عثمان اکرم اور 54سالہ عنایت بی بی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پانچوں مریضوں کو ڈینگی کے لئے مختص وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :