لاہور میں مزید سات افراد ڈینگی کا شکار، مریضوں کی مجموعی تعداد53 ہوگئی

پیر 15 ستمبر 2014 12:24

لاہور میں مزید سات افراد ڈینگی کا شکار، مریضوں کی مجموعی تعداد53 ہوگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) لاہور میں مزید سات افراد میں ڈینگی کی تشخیص ، ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہی روز میں ڈینگی کے سات مریض سامنے آئے ہیں جو میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں ۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ماہ ڈینگی کی افزائش کے لئے ساز گار ہیں۔ حکومت تو ڈینگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاہم عوام کو بھی چاہئے کہ ڈینگی سے بچاو کے لئے کردار ادا کریں تاکہ مرض میں کمی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :