لاہور میں مزید7 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ، ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی

پیر 15 ستمبر 2014 16:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) لاہور میں مزید7 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ، ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہی روز میں ڈینگی کے سات مریض سامنے آئے ہیں جو میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ماہ ڈینگی کی افزائش کے لئے ساز گار ہیں۔ حکومت تو ڈینگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاہم عوام کو بھی چاہئے کہ ڈینگی سے بچاو کے لئے کردار ادا کریں تاکہ مرض میں کمی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :