پنڈی گھیب شہر اور گردونواح میں مضرصحت کیمیکل والے دودھ کی فروخت جاری،مافیا انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگا

پیر 15 ستمبر 2014 18:36

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) پنڈی گھیب شہر اور گردونواح میں مضرصحت کیمیکل والے دودھ کی فروخت جاری۔مافیا انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔ حکومتی پابندی کے باوجودکیمیکل والے نیلے ڈرموں میں دودھ لانے اور فروخت کرنے کا دھندہ عروج پر ۔دودھ کو گاڑھاکرنے کیلئے پوڈر اور مختلف کیمیکل کا استعمال کیا جار رہا ہے۔مضر صحت پانی ملا دودھ فروخت کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے اور ان بیماریاں پھیلانے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔شہریوں میں اس مضر صحت دودھ کے استعمال سے معدے کی بیماریاں ،یرقان ،ٹی بی ،سرطان ، شوگر ،و دیگر موذی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور گردونواح میں فروخت ہونے والے دودھ کے نمونے حاصل کیئے جائیں اور ناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔