آسٹریلیا میں سطح سمندر پر ہوا میں معلق مکان کا دلفریب منظر،

ڈرائنگ ،ڈائنگ روم، بیڈ روم، ورزش کیلئے گیلری، فوارے، واش رومز، تقریبات کیلئے خصوصی ہال اور کچن شامل ہیں

پیر 15 ستمبر 2014 18:57

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) آسٹریلیا کے سنگلاخ پہاڑیوں کے بیچوں بیچ اور سمندر کے کنارے میں ہوا میں معلق مکان کو لوہے کے مضبوط ستونوں کے ساتھ پہاڑ کے ساتھ جوڑا گیا ہے،دنیا کا منفرد مکان موڈ اسکیپ نامی ایک تعمیراتی فرم کا ڈیزائن کردہ ہے جس میں داخلے کیلئے نیچے سے نہیں بلکہ چھت کی طرف سے راستہ ہے۔

(جاری ہے)

پہاڑ کے اوپر سے آتے ہوئے مکان کی چھت کے ساتھ گیراج ہے، جہاں سے سیڑھیوں کے ذریعے نیچے کی منزلوں کو راستہ جاتا ہے۔دوسرے کمروں میں ڈرائنگ روم، بیڈ روم کھانا کھانے کیلئے ایک بڑا ہال، ورزش کیلئے گیلری، فوارے، واش رومز، تقریبات کیلئے خصوصی ہال اور کچن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :