سوات، ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد 169ہوگئی ،ہسپتال داخل

پیر 15 ستمبر 2014 21:12

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) مزید ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق تعداد 169ہوگئی ،سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال داخل تفصیلات کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے مزید ایک خاتون مسماة جان بی بی سکنہ فیض آبادمتاثر ہوئی ہے جن کو سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ہسپتال زرائع کے مطابق ڈینگی سے سوات میں اب تک 169افراد متاثرہوچکے ہیں جبکہ اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں تین مریض زیر علاج ہیں جن میں دوممرداورایک خاتون# شامل ہیں جبکہ 166افراد کو ہسپتال سے صحت یابی کے بعدہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :