سیلاب کے دوران نوازشریف نے اپنی شوگرملیں بچانے کیلئے غریبوں کی زمینیں ڈبو دیں، عمران خان
پیر 15 ستمبر 2014 22:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2014ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی میں بوٹ پہن کر تصویریں بنانے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا اور وزیراعظم نواز شریف جتنی مرضی دولت کما لیں ان کا پیٹ نہیں بھرے گا۔اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے دھرنے میں موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کرپٹ اور جھوٹے ہوں انہیں لٹیرا اور جھوٹا نہ کہوں تو کیا کہوں، وزیراعظم نواز شریف نے اپنی شوگر مل کے لئے 250 کروڑ روپے کا پل بنوایا اور سیلاب کے دوران غریبوں کی زمینیں تباہ کر کے امیروں کی بچائی گئیں جبکہ نواز شریف نے اپنی شوگرملیں بچانے کے لئے غریبوں کی زمینیں ڈبو دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ظالم کے سامنے کھڑے نہ ہوں تو عوام کے ساتھ بھیڑ بکریوں والا سلوک کیا جائے گا، ملک میں برسراقتدار 2 بڑی جماعتوں کی وجہ سے سرمایہ کار ملک چھوڑ کرجارہے ہیں۔(جاری ہے)
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 5 سال میں 27 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے، پاکستان کاروبار کے لئے دنیا کے 10 مشکل ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا جبکہ ناکام ریاستوں میں پاکستان 34ویں نمبر سے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے، حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ملک میں ہر 20 سیکنڈ کے بعد زچگی کے دوران ایک خاتون جان کی بازی ہار جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن مہم کے دوران کہا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا لیکن آج وہاں سے نکلنے کو تیار نہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کا بندوبست کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم انصاف کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں دورے کے دوران نوجوانوں نے وکٹری کا نشان بنایا جبکہ خواتین نے چھتوں پر چڑھ کر گو نواز گو کے نعرے لگائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.