عمران خان کسی بھی فورم پر میر ے ساتھ مناظرہ کر لیں‘ سلمان شہباز کا چیلنج ،
شریف فیملی پاکستان میں کاروبار کرتی ہے اور اس پر فخر ہے ،، شریف فیملی کی جھنگ میں کوئی شوگر مل نہیں ، عمران خان سات سو کنال کے عالی شان گھر میں رہتے ہیں او رنیلسن منڈیلا کی بات کرتے ہیں،نیلسن منڈیلا صبح صبح بنی گالہ میں آم نہیں کھاتا تھا
پیر 15 ستمبر 2014 23:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) شریف فیملی کے ترجمان ،وزیراعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے عمران خان کو کسی بھی فورم پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو شریف فیملی فوبیا ہو گیا ہے ،شریف فیملی پاکستان میں کاروبار کرتی ہے اور اس پر فخر ہے ،شریف فیملی پاکستان میں اس وقت سے کاروبار اور ٹیکس ادا کر رہی ہے جب عمران خان لندن میں رنگین محفلیں اٹینڈ کرتے تھے ، شریف فیملی کی جھنگ میں کوئی شوگر مل نہیں اور عمران خان کے اس حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں۔
عمران خان کے الزامات کے رد عمل میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلمان شہباز نے کہا کہ عمران خان نے ذاتیات پر حملے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ۔جھنگ میں ہماری کوئی شوگر مل ہے اور نہ وہاں اس طرح کا کوئی پل بن رہا ہے ۔(جاری ہے)
پاکستانی قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ عمران خان کی بائیں جانب کھڑے جہانگیر ترین پاکستان کی شوگر مافیا کے سربراہ ہیں اور میں چیلنج کرتا ہوں کہ جہانگیر ترین ملک میں چینی کی سب سے زیادہ پیداوار کرنے والے ،ایکسپورٹر ‘ شوگر کی مناپلی اور ٹی سی پی کے سب سے بڑے کنٹریکٹر ہیں۔
جب جہانگیر ترین آمر پرویز مشرف کے دور میں وزیر انڈسٹریز تھے اس وقت انہوں نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے تحت اربوں روپے رحیم یار خان اور جمال دین والی جہاں انکی شوگر مل ہے اسکے انفراسٹر اکچر اور اری گیش نیٹ ورک لگانے کے لئے خرچ کئے ۔ عمران خان کی دائیں جانب شیخ رشید کھڑے ہیں اور عمران خان نے آن ریکارڈ کہا تھاکہ شیخ رشیدجیسے تھرڈ کلاس سیاستدان کے ساتھ میں بیٹھنا گوارا نہیں کرتااور آج کونسا نیا پاکستان قوم کے سامنے بن رہا ہے۔ خیبر پختوانخواہ میں پولیو سے لوگ معذور ہو رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں جشن منایا جاتا ہے اس پر عمران خان قوم کو جواب دیں ۔عمران خان کے دو صاحبزادے لندن کے ایلیٹ سکول میں پڑھ رہے ہیں انکے اخراجات گولڈ سمتھ فیملی برداشت کر رہی ہے یا اپنی جیب سے دیتے ہیں، وہ تین کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی میں پھرتے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دیتے ہیں اس کا بھی جواب دیں ۔ہم اللہ کے فضل سے پاکستان میں بزنس کرتے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے ،ہم پاکستان میں ٹیکس دیتے ہیں ،یہ فیملی اس وقت سے پاکستان میں بزنس کر رہی ہے جب عمران خان لندن میں رنگین پارٹیاں اٹینڈ کرتے تھے ،ہم نے اس وقت سے پاکستان میں ٹیکس دینا شروع کیا ہوا ہے ۔ عمران خان کو بہتان بازی کے علاوہ کوئی کام آتا نہیں ہے ۔ عمران خان ساڑھے سات سو کنال کے عالی شان گھر میں رہتے ہیں اور نیلسن منڈیلا کی بات کرتے ہیں۔
نیلسن منڈیلا جب انقلاب کو لے کر چل رہا تھاتووہ صبح صبح بنی گالہ میں بیٹھ کر آم نہیں کھاتا تھا۔ انکے کنٹینر پر لاہور کا سب سے بڑا لینڈ مافیا کا سربراہ چڑھا ہوتا ہے جہانگیر ترین شوگر مافیا کے سربراہ ہیں۔ شیخ رشید جو ڈکٹیٹر کے ساتھ دس سال رہے وہ انکے ساتھ ہیں یہ کونسے نوجوان ہیں بلکہ یہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ پاکستان کے نوجوان با شعور ہیں وہ انکے بہکاوے میں نہیں آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے کسی فورم پر آ جائیں اور میرے ساتھ مناظرہ کرلیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.