پنجاب بھر کی جیلوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے اور اقدامات کا حکم دے دیا گیا

منگل 16 ستمبر 2014 12:59

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) پنجاب بھر کی جیلوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے اور اقدامات کا حکم دے دیا گیا‘ آئی جی جیل خانہ جات کی طرف سے ضلعی انتظامیہ سے ڈینگی فری قرار دینے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے کر سپرنٹنڈنٹ حضرات سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے سرگودھا سمیت صوبہ کی 32 جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ حضرات کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے ایک سرکلر کے ذریعے حکم دیا ہے کہ جیلوں میں ڈینگی لاروا کے بارے میں چیک اپ کرتے ہوئے سپرے اور قیدیوں کو بچانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹس اپنے ضلع کی انتظامیہ سے جیل کو ڈینگی فری ہونے کا تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرکے آئی جی آفس کو روانہ کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :