آسٹریلیا ،سنہری مچھلی کے سر میں نکل آنے والے ایک مہلک ٹیومر کا انتہائی خطرناک آپریشن ،گولڈ فش اب روبصحت

منگل 16 ستمبر 2014 15:16

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) آسٹریلیا میں ایک گولڈ فش (سنہری مچھلی) سر میں نکل آنے والے ایک مہلک ٹیومر کے انتہائی خطرناک آپریشن کے بعد رو بہ صحت ہے۔جارج نامی اس مچھلی کے آپریشن پر 200 امریکی ڈالر کے اخراجات آئے ہیں اور اسے مکمل بے ہوشی کی دوا دی گئی ہے۔اس گولڈ فش کی مالکن آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں رہتی ہیں۔گولڈ فش کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ٹرسٹان رچ نے میلبورن ریڈیو 3اے ڈبلیو کو بتایا کہ ’اب مچھلی ہوش میں ہے اور ادھر ادھر تیر رہی ہیجانوروں کا علاج کرنے والے اس ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 10 سال کی یہ گولڈ فش اب مزید 20 سال زندہ رہ سکتی ہے۔

لورٹ سمتھ اینیمل ہسپتال کے ڈاکٹر رچ نے کہا: ’جارج کے سر پر بہت بڑا ٹیومر نکل آیا تھا اور وہ رفتہ رفتہ بڑھ رہا تھا جس سے اس کی زندگی متاثر ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

جارج کی مالکن کو دو متبادل دیے گئے تھے کہ آیا وہ اس کا آپریشن کرائیں یا اسے خاموش کردیں۔ڈاکٹر نے بتایا کہ ’مالکن اس سے اس قدر مانوس تھیں کہ انھوں نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر لورٹ سمتھ نے بتایا کہ یہ آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا اور اب مچھلی رو بہ صحت ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مچھلی کو آکسیجن والا تالاب کا پانی اس کے گلز کے ذریعے پہنچایا جاتا رہا تاکہ وہ زندہ رہ سکے۔ڈاکٹر نے 45 منٹ تک جاری رہنے والے اس آپریشن کو ’پیچیدہ اور مشکل‘ قرار دیا۔انھوں نے بتایا کہ مچھلی کا آپریشن اس کے تیرتے رہنے کی حالت میں ہی کیا گیا اور یہ کہ جارج کو ہسپتال سے جلد ہی چھٹی مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :