سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں سرکاری زمین پر 4منزلہ عمارت گرانے کا حکم دے دیا

منگل 16 ستمبر 2014 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں سرکاری زمین پر 4منزلہ عمارت گرانے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر فریقین کو حکم دیا کہ بلاک Wنارتھ ناظم آباد علامہ اقبال ٹاوٴن میں واقع سرکاری زمین پر قائم 4منزلہ عمارت کو مسمار کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے ۔

جبکہ ایس ایس پی سینٹرل کو حکم دیا کہ اس حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔درخواست گذار کریم داد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ نارتھ ناظم آباد میں سرکاری زمین پر خلاف قانون انتظامیہ کی ملی بھگت سے 4منزلہ عمارت قائم کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :