سخت فیصلوں کی وجہ سے 2015تک سندھ کو پولیو سے پاک بنایا جائیگا،وزیر اعلیٰ سندھ ،
دہشتگردوں کیخلاف جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے باوجود حکومت پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کریگی،قائم علی شاہ کی وفد سے گفتگو
منگل 16 ستمبر 2014 18:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پولیو کے خلاف مہم تیزسے تیز کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ سخت فیصلوں کی وجہ سے 2015تک سندھ کو پولیو سے پاک بنایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے 10رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جو ڈاکٹر اورینلیوائین(Orenlevine) اور ڈاکٹر وقار اجمل کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے لئے آیاتھا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کو اولین اور خاص ترجیح دے رہی ہے اور اس کیلئے انہوں نے سخت پالیسیاں مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ملک کے شمالی علاقاجات میں انتہاپسندی جیسی صورتحال سے نبرد آزما ہیں جس کی وجہ سے وہاں کی آبادی سندھ صوبے باالخصوص کراچی نقل مکانی کررہی ہے، جن کے بچوں کو کسی بھی قسم کی ویکسینیشن پہلے کبھی نہیں کی گئی اور اسی آبادی میں موجود مسلح گروپس نہ صرف پولیو ورکرز کو ہراساں کر رہے ہیں، بلکہ ان کے بچوں کی وجہ سے یہی وائرس دوسرے آبادی میں بھی منتقل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبے میں پائے جانے والے 11(گیارہ)پولیو کیسز میں سے 10کراچی اور ایک سانگھڑ ضلعی میں نقل مکانی کرکے آنے والی خاندانوں میں ہی سے پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے قلیل ذرائع سے دہشتگردوں کے خلاف جاری ٹارگیٹیڈ آپریشن کے باوجود حکومت پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کریگی،بشرطیکہ وہ ایک دن پہلے انتظامیہ کو اپنے پروگرام کے بارے میں آگاہی دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے صوبے بھر میں پولیو کے خلاف مہم 100فیصد کامیاب بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دوسرے متعلقہ افسران کو ان کی طرف سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے پر ذمیوار ٹھرایا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں بہت سے تبادلے اور انکوائریاں بھی کی گئیں ہیں جس کے بعد افسران کی طرف سے پولیو کے خاتمے کیلئے مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت، پولیو کے خلاف کام کرنے والے عالمی این جی اوز اور دوسرے فنڈنگ اداروں کے کردار کوسراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سے سندھ حکومت نے بھی مالی، انتظامی اور ٹیکنیکی مدد فراہم کرنے میں 100فیصد سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر سینٹر کو کچھ مزید آفیس بھی مہیا کی جائیں گی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار اجمل نے کہا کہ جہاں تک پولیو کا تعلق ہے، پاکستان عالمی سطح پر مشکل مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس نے پاکستان کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے، اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام اور اس کو فعال بنانے کی سفارشات کے ساتھ رواجی ٹیکون کے پروگرام کو مزید فعال کرنے کی بھی سفارش کی۔اس موقعہ پر سیکریٹری صحت اقبال درانی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون کیا جا رہا ہے اور سندھ حکومت نے اس حوالے سے پچھلے سال کے 95ملین روپوں کی بنسبت اس سال630ملین روپے بجیٹ میں مختص کئے ہیں تاکہ ملکی و عالمی تنظیموں کی پولیو کے خاتمے کیلئے جاری کاوشوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔اجلاس میں پولیو اوور سائیٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ،سیکریٹری صحت اقبال درانی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو،پولیو کیلئے صوبائی فوکل پرسن ڈاکٹر احمد علی شیخ اور دوسرے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.