وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس منصوبے کی وجہ سے شدیدگرد و غبار ‘ استمہ اور الرجی کے مریصوں کی تعداد میں اضافہ‘

منگل 16 ستمبر 2014 19:52

وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس منصوبے کی وجہ سے شدیدگرد و غبار ‘ استمہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس منصوبے کی وجہ سے شدیدگرد و غبار ‘ استمہ اور الرجی کے مریصوں کی تعداد میں اضافہ‘ اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں 80 سے زیادہ مریصون کو علاج و معالجے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے بن گئے ‘ سڑکوں پر مٹی ہونے کی وجہ سے گرد و غبار میں بھیا اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے ناقص انتظامات کی وجہ سے صفائی نہیں کی جارہی ہے استمہ اور الرجی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں 80 سے زائد مریصوں کو علاج معالجے کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ استمہ اور الرجی کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی بڑی وجہ وفاقی دارالحکومت میں غیر معمولی گرد و غبار ہے جو کہ اس وقت زیادہ ہے

متعلقہ عنوان :