لاہور سٹاک ایکسچینج نے کوہ نور شوگر ملز لمیٹڈ کا نام اور سکیورٹی سمبل تبدیل کر کے جوہر آباد شوگر ملز لمیٹڈ رکھ دیا

منگل 16 ستمبر 2014 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) 17 ستمبر2014ء سے لاہور سٹاک ایکسچینج نے کوہ نور شوگر ملز لمیٹڈ کا نام اور سیکیورٹی سمبل بدل کر جوہر آباد شوگر ملز لمیٹڈ رکھ دیا ۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ(این سی سی پی ایل) کی طرف سے 10 ستمبر 2014ء کو جاری خط کے مطابق جوہر آباد شوگر ملز لمیٹڈ کو سکیورٹی سمبل الاٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا این سی سی پی ایل کی طرف سے جاری مندرجہ بالا خط کے پیش نظر لاہور سٹاک ایکسچینج نے 17 ستمبر 2014 ء سے کمپنی کا نام کوہ نور شوگر ملز لمیٹڈ سے جوہر آباد شوگر ملز لمیٹڈ اور سیکیورٹی کوڈ (KOHS) سے تبدیل کر کے (JSML)کر دیا ہے۔

لہٰذا اس ریلیز کے زریعے تمام سٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس مئوثر تاریخ سے کمپنی کا نام اور سیکیورٹی سمبل نوٹ کر لیں۔