مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے خلاف امریکی اقدامات میں اضافہ

بدھ 17 ستمبر 2014 11:24

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) امریکی صدر باراک اوباما مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے خلاف مزید اقدامات کا اعلان کریں گے ، ایک اعلی امریکی اہلکار نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایاکہ امریکی صدر اوباما اس سلسلے میں ایک منصوبے کا اعلان کریں گے، جس میں مغربی افریقہ میں 17 طبی مراکز کی تعمیر، ہزاروں ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور مربوط نتائج کے لیے ملٹری کنٹرول سینٹر کے قیام جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

صدر اوباما ایبولا وائرس کے پھیلا ؤکو امریکہ کے لیے قومی سلامتی کا بحران قرار دے چکے ہیں تاہم ان کے ناقدین کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں واشنگٹن انتظامیہ کے اقدامات ناکافی رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک اس بیماری کے چار ہزار سات سو چوراسی کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں دو ہزار چار سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :