وفاقی وزیر خوراک سکندر بوسن ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر بے ہوش ہوگئے‘ نشتر ہسپتال ملتان منتقل‘ طبی معائنہ

بدھ 17 ستمبر 2014 12:51

وفاقی وزیر خوراک سکندر بوسن ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر بے ہوش ہوگئے‘ ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن سیلاب زدگان سے خطاب کے دوران گرمی کے باعث بے ہوش ہوگئے‘ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن ملتان کے نواحی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھے اس دوران وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گرے والا بند پر آنا تھا اور وفاقی وزیر ان کے استقبال کیلئے گرے والا بند گئے جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران ہی سکندر حیات بوسن شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ملتان نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :