بارشوں اور سیلاب کے دوران جانوروں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے‘معاون خصوصی لائیو سٹاک

بدھ 17 ستمبر 2014 14:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی محکمہ لائیو سٹاک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر موسم برسات کے دوران بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گائے بھینس، بھیڑ، بکریوں اور مرغیوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

مویشی پال حضرات ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کے لیے فری ویٹرنری ادویات، فری ویکسین اور مرغیوں کے لیے فری ٹیکہ جات رانی کھیت کا انتظام کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک کے قریبی ویٹرنری سنٹر یا ڈسپنسری سے رابطہ کریں اور جانوروں کو خشک چارہ ، متوازن خوراک انمول ونڈہ تازہ اور صاف پانی دیں۔

متعلقہ عنوان :