سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور سیکٹرز میں ڈینگی سپرے جاری

بدھ 17 ستمبر 2014 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹرز اور دفاتر میں ڈینگی سپرے کیا جارہا ہے ،انہوں نے ایس پی ہیڈ کواٹرز کو ہدایت کی کہ تمام ڈویژنز میں واقع سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کاکام مکمل کرواتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ دفتر ارسال کریں۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں دوسری مرتبہ ڈینگی سپرے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وارڈنز کی صحت اور ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات سے سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میںآ نیوالے شہریوں کو بھی استفادہ ہو گاجبکہ صحت مند ٹریفک اہلکار ہی چاق و چوبند رہتے ہوئے پوری محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو اپنی نگرانی میں ٹریفک پولیس لائنز سمیت سٹی اور صدر ڈویژنز میں قائم سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور ٹریفک سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کروانے کی ہدایت کی اور سپرے کا کام مکمل کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی۔ طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر میں رکھے کولرز ، گملوں وغیرہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور پانی کی نکاسی کے لیے ازخود اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :