کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ، مضر صحت اور زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاوٴن کا فیصلہ

بدھ 17 ستمبر 2014 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے احکامات کی روشنی میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈپٹی کمشنرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور انتظامیہ کی جانب سے مقرر کر دہ قیمت سے زائد قیمت اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی میں شدت لانے کی ہدایت کی، اجلاس میں دودھ کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی اور ملاوٹ اور کم تول کر دودھ فروخت کر نے کا جا ئزہ لیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کر نے والے اور مضر صحت د ودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو موٴ ثر بنانے کی ضرورت ہے، انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ صحت کے انسپکٹرز اور بیورو آف سپلائی کے شعبہ اوزان وپسمائش کے انسپکٹرز کو ساتھ رکھیں تاکہ دودھ کا معیا ر اور وزن کو چیک کیا جا سکے ، کمشنر نے دودھ فروشوں اور باڑہ والوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی مقرر کر دہ قیمت پر دودھ کی فروخت کے سلسلہ میں اور مضر صحت اور کم تولنے کے ضمن میں قوانین پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ عدالتی حکم کی تعمیل کو یقینی بنا یا جا سکے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ناجائز منافع خور دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کر نے والی ٹیمیں بلدیہ عظمیٰ کے ہیلتھ انسپکٹر اور بیورو آف سپلائی کا شعبہ اوزان وپیمائش کا عملہ بھی کارروائی کے دوران شامل رہے گا تاکہ وہ باڑوں میں بھینسوں کو انسانی صحت کے مضر انجکشن دینے والوں کا پتہ چلاسکیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ باڑے والے جو بھینسوں کو زیادہ دودھ حا صل کر نے کے لئے ایسے انجکشن دے رہے ہیں جو انسانی صحت کے لئے مضر ہیں وہ نا قابل معا فی ہیں ان کے خلا ف سخت قانونی کارروائی کی جا ئے گی اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز دودھ کی قیمت میں من ما نا اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کاررائی سے کمشنر کو آگاہ رکھیں گے اور ہر روز کمشنر کو اپنی کارروائی کی رپورٹ پیش کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :