شادی کے 16سال بعد خاتون کے ہاں 5بچوں کی پیدائش، ایک بچی انتقال کرگئی،بچوں کا وزن نارمل پیدا ہونیوالے بچوں کے مقابلے میں کم ہے لیکن چاروں کی حالت نارمل ہے، ہسپتال ذرائع

بدھ 17 ستمبر 2014 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں شادی کے 16 سال بعد ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں شادی کے 16 سال بعد 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی کلیمہ بی بی کئی دنوں سے اسپتال میں داخل تھیں، بدھ کی صبح خاتون نے 4 بیٹیوں اور ایک بیٹی کو جنم دیاہے۔

(جاری ہے)

بچوں کے والد ظہیر خان نے بتایا کہ ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور ان کے گھر 4 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے جبکہ 3بیٹیا ں اور بیٹا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کا وزن نارمل پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں کم ہے لیکن چاروں بچوں کی حالت نارمل ہے، انھیں سانس لینے میں تھوڑی مشکل پیش آ رہی ہے جس کی وجہ سے انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، بچوں کا طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے، بچوں کو بہت جلد وارڈ میں ان کی والدہ کے پاس شفٹ کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :