سوات،مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،تعدا د175ہوگئی ،

بدھ 17 ستمبر 2014 18:54

سوات( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) سوات،مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،تعدا د175ہوگئی ،سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال داخل تفصیلات کے مطابق سوات میں مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد سوا ت میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 175تک پہنچ گئی ہے متاثرہ افراد دکو سید وشریف ٹیچنگ ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے زرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں اور اُن کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے ہیں زرائع کے مطابق اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں چار مریض زیر علاج ہیں جن میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ 171افراد کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :