ایبولا وائرس عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، اوباما

بدھ 17 ستمبر 2014 18:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے ایبولا وائرس کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے متاثرہ خطے میں تین ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق عسکری تعیناتیوں کا مرکز لائبیریا ہو گا جو اس وبا کا بدترین شکار ہے۔ صدر اوباما وہاں تین ہزار فوجی بھیجنا چاہتے ہیں، جن میں انجینیئرز اور طبی عملہ بھی شامل ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ لائبیریا کے دارالحکومت مونرویا میں ایک علاقائی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی بنانا چاہتے ہیں۔باراک اوباما نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس مرض کے خلاف تیز تر کارروائیاں کرے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، طبی کارکنوں اور مغربی افریقی ملکوں کے حکام نے ایبولا کے خلاف امریکا کے اس نئے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ماہرینِ نے کہا ہے کہ ایبولا پر قابو پانے کے لیے یہ کوششیں کافی نہیں ہیں۔