محکمہ صحت سندھ کی صوبے میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی طبی امداد ی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری

بدھ 17 ستمبر 2014 19:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حفیظ الحق میمن نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی طبی امداد ی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکھر ضلع میں 7 طبی امدای کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں 57 پیرا میڈیکل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے ان کیمپس میں 16 ستمبر بروز منگل تقریباٌ 534 مریض لائے گئے جن میں 267 ڈائریا، گیسٹرو، چمڑی اور آنکھوں سمیت امراض والے مریض شامل ہیں جن کو طبی امداد فراہم کی گئی ان میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

اسی طرح ضلع گھوٹکی میں بھی 4 میڈیکل کیمپس قائم کی گئی ہیں جن میں 18 پیرا میڈیکل اسٹاف کو مقرر کیا گیا ہے ان کیمپس میں 16 ستمبر بروز منگل تقریباٌ 638 مریضوں کو لایا گیا جن میں 317 ڈائریا، گیسٹرو، چمڑی اور آنکھوں سمیت مختلف امراض والے مریض شامل ہیں جن کو طبی امداد فراہم کی گئی ان میں 32 بچے بھی شامل ہیں، ضلع خیرپور میں قائم کی گئی کیمپس کی تعداد 20 ہے جن میں 67 پیرا میڈیکل اسٹاف کو مقرر کیا گیا ہے ان کیمپس میں 16 ستمبر بروز منگل تقریباٌ 2498 مریضوں کو لایا گیا جن میں 1049 ڈائریا، گیسٹرو، چمڑی اور آنکھوں سمیت مختلف امراض والے مریض شامل ہیں جن کو طبی امداد فراہم کی گئی ان میں 183بچے بھی شامل ہیں اسی طرح ضلع نوشہروفیروز میں بھی 19 میڈیکل کیمپس قائم کی گئی ہیں جہاں 76 پیرامیڈیکل اسٹاف کو مقرر کیاگیا ہے ان کیمپس میں ابھی تک کوئی مریض نہیں لایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سکھر ڈویژن میں سیلاب کے پیش نظر کوئی بھی اموات واقع نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :