پولیو کے مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ضلع کی سطح پر بھی ہمیں انہی خطوط پر کام کرنا ہے ،ڈی سی او اوکاڑہ

بدھ 17 ستمبر 2014 21:49

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) ڈسٹر کٹ کو آ ر ڈ نیشن آ فیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ پولیو کے مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ضلع کی سطح پر بھی ہمیں انہی خطوط پر کام کرنا ہے محکمہ صحت پولیو کے خاتمہ کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ این جی اوز اور علماء مشائخ،صحافیوں ،اساتذہ،خواتین کی نمائندہ تنظیموں ،عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی کے صاحب رائے لوگوں کو اس کار خیر میں آگے لانے کے لئے اقدامات کرے بچوں کو اینٹی پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم کی موثر نگرانی کی جائے تاکہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمہ کے لئے قائم ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ای ڈی او سی ڈی رانا اشرف جاوید، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شیخ فرید احمد ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر،اسسٹنٹ کمشنر زسمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے ہدائیت کی کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے ترجیحی بنیادوں پر پلائے جائیں اور جو پرائیویٹ سکول بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہوں اس کا این او سی فوری کینسل کر کے سکول کو فوری طور پر بند کر دیا جائے ۔

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں پانچ لاکھ 30ہزاربچوں کو 29ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہنے والی تین روزہ مہم میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے محکمہ صحت کی 970موبائل ٹیمیں ،59ٹرانزٹ ٹیمیں اور 137فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں یونین کونسل کی سطح پر بھی پولیو کے خاتمہ کے لئے کیمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جس کے انچارج متعلقہ میڈیکل افسران جبکہ یونین کونسل کا سیکریڑی اس کمیٹی کا ممبر ہو گا ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ اور کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالہ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :